امریکی شیل آئل کی پیداوار 7.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان

  بدھ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2018  |  13:10
نیویارک(سی پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران اس کی شیل آئل کی پیداوار 98 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 7.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔امریکی محکمہ انرجی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک کے شیل آئل کے سات ذخائر کی پیداوار میں نومبر کے دوران اضافے کا امکان ہے، بالخصوص ٹیکساس کےپرمیان نامی ذخیرے کی پیداوار 53 ہزار بیرل بڑھ کر 3.55 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال امریکا کی خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھ کر 11 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ شیل آئل کی پیداوار میں اضافہ اور سعودی عرب کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث اضافی پیداواری سرگرمیاں ہیں۔

موضوعات:

loading...