ملک میں نکلنے والی 48 معدنیات پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی تیاری

14  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں کان کنی سے پیدا ہونے والی 48 معدنیات پرایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی ،ان معدنیات میں بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آرنے ازخود 48 معدنیات کی فی ٹن قیمتوں کا تعین کرلیا ہے اور مجوزہ ایڈوانس ٹیکس پر ڈرافٹ ایس آراونمبر1226 جاری کرکے آرا ء طلب کرلی ہیں۔ان معدنیات میں سے بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے جن میں ماربل، گرینائیٹ، نمک ،بجری

، سلیکا وغیرہ شامل ہیں جبکہ کچھ معدنیات انرجی اور کیمیکل انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ماربل اونیکس انڈسٹری نے مجوزہ ایڈوانس ٹیکس اور ایف بی آر کی زمینی حقائق کے برعکس قیمت کے تعین پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ماربل بلاکس کی فی ٹن قیمت کاتعین حقیقی قیمت سے400 فیصدزائد 7ہزارروپے کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ میں مائینز میں فی ٹن خام ماربل کی قیمت 900 تا 1200 روپے جبکہ بلوچستان میں 1200 سے2500 روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…