آئی ایم ایف کا پاکستان سے نان فائلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

2  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد پاکستان حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام سے مذاکرات کا تیسرا دور کیا۔ ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جب کہ آئی ایم ایف کے وفد نے نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مزید اقدامات

کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 27 ستمبر کو اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آیا آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ، توانائی، سرمایہ کاری اور ایف بی آر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذاکرات کا مقصد قرض لینا نہیں بلکہ کسی بھی مرحلے پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…