بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

18  ستمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت بیرون ملک سفر کے لیے نقدرقم لے جانے کی موجودہ حد 10ہزارڈالر سے کم کرکے 3 ہزار ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ دستاویزکے مطابق کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ بیرون ملک جانے والے افرادکے فی دورہ اپنے ساتھ10ہزارڈالر

تک نقد رقم لے جانے کی مقررہ حد پرنظر ثانی کی جائے اور مسافروں کو3 ہزار ڈالر تک کرنسی ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرون ملک سفر کے لیے 10 ہزار ڈالرفی دورہ کے حساب سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہے اوراس مد میں ایک مسافر سالانہ زیادہ سے زیادہ 60ہزار ڈالرتک کرنسی پاس رکھ سکتا ہے تاہم کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی تجویز پرعمل درآمد کی صورت میں سالانہ نقد رقم ساتھ لے جانے کی حد 60 ہزارڈالر سے کم ہوکر15ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ادھر ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر غور کیا جارہا ہے اور یہ معاملہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔حکام کے مطابق حکومت کی منظوری سے ہی مسافروں کے لیے بیرون ملک سفر کے دوران اپنے ساتھ نقد رقم لے جانے کی حدکم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…