پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان 

17  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھاؤکے بعدشدیدمندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس40900 ،40800،40700اور40600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب 23ارب21کروڑروپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.37فیصدکم جبکہ74.02فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے کیمیکل،فوڈاور دیگر سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40961پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 40254پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔معاشی ماہرین کے مطابق وفاقی حکومت کا ممکنہ منی بجٹ اورفرٹیلائزرسیکٹرپرنئے ٹیکسوں کے ممکنہ طورپراطلاق کی خبروں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ دیکھی گئی۔معاشی تجزیہ کارو کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی خبر بھی اسٹاک مارکیٹ پربری طرح اثراندازہوا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس399.84پوائنٹس کمی سے40520.47پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،265کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں1کھربب 23ارب21 کروڑ20لاکھ4ہزار340روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر83کھرب42 ارب44 کروڑ10لاکھ39ہزار308روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر14کروڑ52ہزار280 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ15لاکھ59ہزار440 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت22.54روپے اضافے سے1500.62روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت9.99روپے اضافے سے1839.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت124.10روپے کمی سے2357.90روپے اورگندھاراانڈسٹری کے حصص کی قیمت34.90روپے کمی سے663.16روپے پر بند ہوئی ۔پیرکولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ37لاکھ28ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے کمی سے14.21روپے اور یونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ36ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.70روپے کمی سے34.52روپے ہو گئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس229.77پوائنٹس کمی سے19793.78پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس832.92پوائنٹس کمی سے68671.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس278.86پوائنٹس کمی سے29686.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…