سعودی ارب کا پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ

17  ستمبر‬‮  2018

واشنگٹن( این این آئی)سعودی عرب اگلے ماہ سے قرضوں میں دبے ارب پتی معن الصانع اور اْن کی کمپنی کی جائیداد نیلام کرے گا تاکہ قرضداروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جا سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اْن کا کیس بیسیوں سعودی کاروباری شخصیات سے علیحدہ ہے جنھیں بدعنوانی کے الزامات پر گذشتہ برس گرفتار کرکے ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا، حالانکہ اْن کے ادارے کے انتظام سے متعلق قرض دینے والوں کی جانب سے اْسی نوعیت کی تشویش پائی جاتی تھی۔

قرض دہندگان پچھلے نو برس سے سعد گروپ کا پیچھا کرتے رہے ہیں، جس کی ملکیت ملک کے مشرقی صوبے میں ہے، جب کہ قرضوں کی واپسی کا تقاضہ کیا جاتا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلی نیلامی اکتوبر کے آخر میں الخبر اور دمام میں اْن کمرشل پلاٹوں کی زمین کی ہوگی جنہیں ابھی ہموار نہیں کیا گیا۔ ان میں ایک فارم اور آمدن دینے والی رہائشی عمارات شامل ہیں۔ایک ذریعے نے بتایا کہ نیلام ہونے پر اس ملکیت سے ایک سے دو ارب ریال، یعنی26 کروڑ 70 لاکھ سے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…