5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

12  ستمبر‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کیے جانے سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی کسی افواہ پر کان نہ دھریں جن کا مقصد عوام میں مبالغے اور تشویش کو جنم دینا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی حکومت سے 5 ہزار یا اس سے کم مالیت کے کسی کرنسی نوٹ کو بند کرنے سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ‘ایس بی پی ایکٹ 1956’ کے سیکشن 25 کے مطابق وفاقی حکومت، اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی سفارشات کے بعد ہی کسی بھی مالیت کے بینک نوٹس کو ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔   5 ہزار روپے کے نوٹ بند ہونے کی افواہوں پر سونے کی قیمت میں اضافہ اسٹیٹ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی بینک نوٹ کو ختم کیے جانے سے قبل مرکزی بینک عوام کو پیشگی طور پر آگاہ کرے گا اور عوام کو کرنسی نوٹوں کے تبادلے کے لیے مناسب وقت فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…