ارب پتی چینی کا درس وتدریس کی طرف واپسی کا اعلان

10  ستمبر‬‮  2018

بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک ارب پتی نے اپنی دولت کی ریل پیل ترک کرکے درس و تدریس کی طرف واپسی کا اعلان کیا ہے۔ آن لائن کاروبار کی مشہور ویب سائٹ علی بابا کے بانی جیک ما کی دولت کا اندازہ چار ارب 20 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشہور امریکی عرب پتی بل گیٹس کے نقش قدم پرچلتے ہوئے جیک ما نے بھی اپنا وقت اور دولت دونوں تعلیم اور

فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے قبل از وقت کمپنی سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے لوگ حیران بھی ہیں کیونکہ انہوں نے اچانک یہ اعلان کیا ہے۔جیک ما کو شروع میں انگریزی سیکھنے کا بہت زیادہ شوق تھا۔ اپنے اس شوق کی تکمیل کے لیے وہ اپنے گھر سے موٹرسائیکل پر روزانہ 45 منٹ کا سفر کرکے ایک ہوٹل میں جاتا جہاں موجود غیرملکیوں سے انگریزی میں بات چیت کرکے اپنی انگریزی بہتر کرنے کی کوشش کرتا۔جیک ما انگریزی سیکھنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد وہ ایک اسکول میں انگیزی کے استاد بھی مقرر ہوئے۔انہوں نے یونیورسٹی میں انگریزی کے شعبیمیں دو بار امتحان دیا مگر ناکام رہے۔ سنہ 1988ء انہوں نے ہانگشو کالج سے گریجوایشن کی۔ ان کا انگریزی کی طرف سفر اتنا ہی کھٹن اور دشوار تھا جتنا چین میں انٹرنیٹ کے کاروبار میں قدم رکھنا مگر بعد میں ان کے لیے یہ دونوں راستے انتہائی مفید ثابت ہوئے۔ ایک وہ وقت تھا جب انٹرنیٹ پر اپ ڈائل کے ذریعے کال کے لیے ساڑھے تین گھں ٹے انتظار کرنا پڑتا تھا مگر آج ایک کلک پرایک سیکنڈ کے اندر ان کی کمپنی اپنی مصنوعات فروخت کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…