سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کی 2 پروازوں کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا

20  جولائی  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور شاہین ایئر انٹرنیشنل (سی اے آئی) کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کا تنازع شدت اختیار کرگیا، اور سی اے اے نے شاہین ایئر کی بیرونِ ملک جانے والی 2 پروازیں روک دیں۔اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 پروازوں کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روکا۔

جس میں سے ایک این ایل 768، لاہور سے مسقط جبکہ دوسری پرواز این ایل892 لاہور سے کینٹن کے لیے اڑان بھرنے والی تھی۔ شاہین ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگی پر تنازعاس حوالے سے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ترجمان ذوہیب حسن نے بیان جاری کرتے ہوئے سی اے اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سندھ ہائی کورٹ کے دیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کی جانب سے ہر دس دن بعد ایک کروڑ روپے کی ادائیگی پر سی اے اے کو پروازیں نہ روکنے کی ہدایت کی تھی، ترجمان نے دعویٰ کیا کہ شاہین ایئر نے ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تاہم جب اس ضمن میں ڈان نے سی اے اے کے ترجمان پرویز جارج سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر کی جانب سے واجبات ادا نہیں کیے جارہے جبکہ وہ سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کو غلط طور پر بیان کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ سوائے سعودی عرب کے شاہین ایئرانٹرنیشنل کی بیرونِ ملک جانے والی تمام پروازوں کو روک دیا جائے گا، جبکہ ملک کے اندر شاہین ایئر کا فلائٹ آپریشن اس سے متاثر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شاہین ایئر انٹرنیشل کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی جس کے باعث ان کی سعودی عرب جانے والی پرواز کے علاوہ بیرونِ ملک جانے والی تمام پروازیں 16 جولائی کے بعد سے روک دی جائیں گی۔ اس ضمن میں شاہین ایئر انٹرنیشنل نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ اگر وہ قسطوں کی صورت میں واجبات کی ادائیگی جاری رکھیں تو ان کی پروازیں نہ روکی جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…