وہ خاتون جس کے پاس 165ارب ہیں لیکن یہ کتناٹیکس دیکر اپنی رقم بچا کر پاکستان واپس لے آئی،یہ کون ہے اور اس کا تعلق کس شہر سے ہے ؟حیران کن انکشاف

16  جولائی  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی رہائشی خاتون مریم علی نے دیا ۔انہوں نے تین ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کیا ۔ معلومات کے مطابق مریم علی کے تمام اثاثے اور دولت بیرون ملک ہے جس کا حجم 165 ارب روپے ہے ۔مریم نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 225افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ۔ وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور 1192ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…