7 ٹیکسٹائل ملزکو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ مل گیا، یہ ملیں کونسی ہیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں

20  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک کی 2 بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے نجی ٹیکسٹائل ملزکو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے ڈیزل آئل اور فرنس آئل کی سپلائی پر 1 سال کے لیے صفر سیلز ٹیکس کی سہولت دے دی ہے جبکہ 6 ٹیکسٹائل یونٹس کے لیے بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیلز ٹیکس ترمیمی جنرل آرڈرز کے مطابق میسرزاٹک پٹرولیم کی جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے لیے 100 میٹرک ٹن ماہانہ کے حساب سے فرنس آئل اور 30 ہزار لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل کی سپلائی پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ میسرز شیل پاکستان جانب سے میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کو بوائلرز اور جنریٹرز کے استعمال کے لیے 31.076 میٹرک ٹن فرنس آئل اور 26 ہزار78لیٹر ماہانہ کے حساب سے ڈیزل آئل پر صفر سیلز ٹیکس عائد ہوگا لیکن یہ سہولت صرف مذکورہ ٹیکسٹائل ملزکی جانب سے ڈکلیئر کردہ مینوفیکچرنگ کی جگہ پر نصب شدہ بوائلرز اور جنریٹرزکے استعمال کے لیے سپلائی ہونے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی سپلائی پر حاصل ہوگی جبکہ یہ ڈیزل آئل اور فرنس آئل 31 دسمبر2011 کو جاری کردہ ایس آر او نمبر 1125(I)/2011میں وضع کردہ اشیا کی تیاری کے لیے استعمال ہوسکے گا۔ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ میسرز یو ایس ڈینیم ملز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورکی جانب سے خریدے جانے والے فرنس آئل اور ڈیزل آئل کی چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرے گا اور مذکورہ ٹیکسٹائل ملز کو ماہانہ بنیادوں پر زیرو ریٹڈ فرنس آئل و ڈیزل آئل کی اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوں گی تاکہ زیرو ریٹنگ کی سہولت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ ترمیمی سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز کے تحت 6 ٹیکسٹائل یونٹس کی بجلی و گیس کے استعمال پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت بحال کردی گئی ہے جن میں اختر ٹیکسٹائل ملز کراچی، انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کراچی، علی اخلاق پرائیویٹ لمیٹڈ، محمد اشرف ویونگ فیکٹری، بابر ویونگ فیکٹری اور عرفان الیاس ویونگ فیکٹری شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…