عالمی بینک پانی وبجلی کے جدید منصوبوں کیلئے 56 کروڑ ڈالر دینے پر راضی

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو پانی اور بجلی کے جدید انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کرنے اور فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عالمی بینک 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے منصوبوں میں سے 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے پر راضی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اس قرضے کے حوالے سے ہونے والے معاہدوں میں پاکستانی حکومت کی طرف سے سیکریٹری محکمہ اقتصادی امور سید غضنفر عباس جیلانی جبکہ

( این ٹی ڈی سی ) اور حکومت سندھ کے نمائندوں نے بھی دستخط کیے جبکہ اس موقع پر عالمی بینک کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر پاچھاموتھو الانگوون بھی موجود تھے۔ پاکستان کا ورلڈ بینک سے پاک، بھارت آبی تنازع حل کرنے کا مطالبہان معاہدوں کے مطابق عالمی بینک این ٹی ڈی سی کے لیے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور سندھ حکومت کے لیے14 کروڑ ڈالر سمیت کل 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔عالمی بینک کی جانب سے جدید قومی ٹرانسمیشن ( فیز 1) منصوبے کے لیے فراہم کردہ 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کو قومی ٹرانسمیشن نظام کے مختلف حصوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور این ٹی ڈی سی کے کاروباری عمل کو جدید بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ بہتر انتظام اور آپریشن کے لیے اعلیٰ سطح کا ٹرانسمیشن نظام، معلومات اینڈ مواصلاتی ٹیکنالوجی ( آئی سی ٹی )، تکنیکی مدد ( ٹی اے ) میں سرمایہ کاری میں مدد دے گا۔اس منصوبے پر کل لاگت 53 کروڑ63 لاکھ ڈالر سے زائد آئے گی، جس میں عالمی بینک 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ 11 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ڈالر این ٹی ڈی سی کو ادا کرنے ہوں گے۔اس کے علاوہ سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ کا مقصد گدو بیراج کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانا اور بیراج کا نظام چلانے والے محکمہ آبپاشی سندھ کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔عالمی بینک کی فنڈنگ سے اس منصوبے سے سکھر بیراج کی بحالی اور جدت میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ یہ دریائے سندھ پر بنے گدو، سکھر اور کوٹری بیراج کے آپریشن اور دیکھ بھال میں بہتری کے لیے مدد فراہم کرے گا۔ اس منصوبے پر کل لاگت 15 کروڑ 22 لاکھ ڈالر آئے گی، جس میں 14 کروڑ عالمی بینک فراہم کرے گا جبکہ اضافی 12 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا فنڈ سندھ حکومت ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…