عید کے موقع پر عوام نے ریکارڈ خریداری کی

19  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام خدشات کے باوجود پاکستانیوں نے عید الفطر کا تہوار انتہائی مسرت کے ساتھ منایا اور خریداری کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے 15 فیصد اضافے کے ساتھ 10 کھرب سے زائد روپے کی خریداری کی۔  رپورٹ کے مطابق تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ پہلے ایک گھر کا واحد کفیل ہوا کرتا تھا، لیکن اب اس ہی گھر میں کفالت کرنے والوں میں اضافہ ہوگیا۔

جس کے بعد انہوں نے عید جیسے موقع پر اپنے مالی خلا کو پُر کرلیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی، بہتر ہوتی سیکیورٹی کی صورتحال نے عوام کو سکون فراہم کیا، ان میں موجود بے یقینی کو ختم کیا اور انہیں اپنی خوشیوں کے حوالے سے ایک سوچا سمجھا خطرہ مو لینے کے قابل بنایا۔ خیال رہے کہ عید کی خریداری میں اچانک اضافہ معاشی، سیاسی اور سماجی عوامل سے منسوب ہے۔  پاکستان میں عید سے متعلق اشیاء کی خریداری پر ملا جلا رجحان ایمپوریم مال لاہور کے ڈائریکٹر آپریشنز افنان شاہ خان نے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال نمایاں حد تک بہتر ہوئی ہے اور اسی وجہ سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیرو تفریح کے شوقین افراد کے پاس نادر موقع تھا کہ وہ اس مذہبی تہوار کے لیے زیادہ سے زیادہ خریداری کریں، جسے انہوں نے ممکنہ طور پر ضائع نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شاپنگ مال کا 10 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا جبکہ گزشتہ برس رمضان کے دوران عید کی خریداری کے لیے آنے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 30 ہزار تھی۔ ایک خوردہ کاروباری تجزیہ نگار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے جس میں مسائل بہرحال موجود ہیں اور یہاں پریشان کن واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، لیکن اب عوام اس بات سے آگاہ ہوچکے ہیں کہ دہشت گردوں کے عوام پر حملوں میں نمایاں حد تک کمی آچکی ہے جو ماضی میں بہت تباہ کن تھے۔

ایک اور تجزیہ نگار نے لوگوں کی قوتِ خرید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنی معاشی تفریق کے برعکس مارکیٹوں کا خالی جیب کے ساتھ دورہ نہیں کیا، اور اپنے ساتھ واضح طور پر عید کی خریداری کے لیے اپنا بجٹ بنائے رکھا۔ عید کا پرمسرت موقع، ہر سو خوشیوں کے رنگ کراچی کی صدر مارکیٹ کے ایک تاجر نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا۔

لوگ اب نہ صرف اپنے لیے نئے کپڑے خرید رہے ہیں بلکہ اب وہ اپنی خریداری کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان بھی خرید رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عید کی خریداری کے ساتھ ساتھ عوام نے نئے موبائل فونز، برقی آلات، فرنیچر اور کراکری وغیر بھی خریدی۔ بینکر اور فن ٹیک ماہرین کے مطابق لوگوں کی خریداری دکانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے آن لائن بھی ریکارڈ خریداری کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…