سام سنگ نےجے سیریز کے 2سستے اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنیکا اعلان کر دیا، کن خصوصیات کے حامل ہیںاور قیمت کیا ہو گی، موبائل کے شوقین افرادکو خوشخبری دے دی گئی

25  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا دو سستے اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے جے سیریز کے 2 ‘ سستے ‘ اسمارٹ فونز جلد پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، سام سنگ پاکستان کی جانب سے گلیکسی جے 4 اور گلیکسی جے 6 جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔گلیکسی جے 4 میں

کمپنی نے 5.5 انچ کی سپرامولیڈ ڈسپلے دیا ہے جس میں 720×1280 پکسلز ریزولوشن اور 16:9 اسکرین ٹو باڈی ریشو ہے ،یہ فون ایکسینوس 7570 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرہ ہوگا، 3000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔اس فون کی متوقع قیمت 15 ہزار روپے ہے۔اس کے مقابلے میں گلیکسی جے 6 میں 5.6 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین دی گئی ہے جو کہ 1480×720 ریزولوشن کے ساتھ ہوگی اور ہاں یہ امولیڈ انفٹنی ڈسپلے ہوگا جس میں 18:5:9 اسپیکٹ ریشو دیا گیا ہے۔اس میں جے فور کے مقابلے میں زیادہ بہتر ایکسینوس 7870 پراسیسر، تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہوگی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے ،اس کے بیک پر 13 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہوگا۔اسی طرح بیک پر کیمرے کے نیچے فنگر پرنٹ سنسر دیا جائے گا جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم ہوگا۔اس فون کی قیمت 25 ہزار روپے ہونے کا امکان ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ دونوں ڈیوائسز صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگست سے قبل یہ فون پاکستان میں فروخت کیلئے موجود ہونگے۔اس حوالے سے سام سنگ نے یو ٹیوب پر ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…