نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے ارمان خاک میں مل گئے، بڑی تعداد میں آرڈرز منسوخ، اب پاکستان میں صرف وہ ہی گاڑی خرید سکتا ہے جو پہلے یہ کام کر لے، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

23  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بجٹ 19 ۔2018 کی منظوری کے بعد مقامی کار ساز کمپنیوں نے نان فائلرز کو گاڑیوں کی فروخت بند کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس نا دہندگان اور نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، مقامی کمپنیوں کے عوامی نوٹسسز کے مطابق اب نان فائلز گاڑی کی بکنگ نہیں کروا سکیں گے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق مزید بڑھا دیا،

نئے مالی سال میں نئی گاڑی کی خریداری صرف فائلرز ہی کرسکیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوٹسسز میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے گاڑی پہلے سے بک کرائی ہوئی ہے اور وہ نان فائلرز ہیں تو ان کو گاڑی کی ڈیلیوری سے پہلے فائلرز بننا ہوگا، دوسری صورت میں گاڑی کی ڈیلیوری تاخیر کا شکار یا بکنگ کینسل بھی ہوسکتی۔ واضح رہے کہ بجٹ2018-19ء میں حکومت نے گاڑی کی خریداری کیلئے فائلرز ہونا لازمی قرار دیا تھا، اب نان فائلر افراد 50 لاکھ سے زائد رقم کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے جب کہ 1200سی سی سے بڑی گاڑی بھی نہیں خرید سکیں گے۔کار ساز کمپنیوں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس عمل سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی متوقع ہے، چھوٹی گاڑی خریدنے والے ساٹھ فیصد صارفین نان فائلرز ہیں۔حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا مگر پاکستان کے دو بڑے کارمینوفیکچرز نے 22 مئی سے نان فائلرز کے لیے گاڑیوں کی بکنگ لینا بھی بند کردی ہے۔  ٹیکس نا دہندگان اور نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، مقامی کمپنیوں کے عوامی نوٹسسز کے مطابق اب نان فائلز گاڑی کی بکنگ نہیں کروا سکیں گے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق مزید بڑھا دیا، نئے مالی سال میں نئی گاڑی کی خریداری صرف فائلرز ہی کرسکیں گے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوٹسسز میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے گاڑی پہلے سے بک کرائی ہوئی ہے اور وہ نان فائلرز ہیں تو ان کو گاڑی کی ڈیلیوری سے پہلے فائلرز بننا ہوگا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…