موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ ، اطلاق یکم جولائی سے ،نئی قیمتیں کیا ہونگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

21  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم جولائی 2018سے نئے ٹول ٹیکس کا اطلا ق کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر کار کے ٹول ٹیکس کو 30روپے پر برقرار رکھا جبکہ کوہاٹ ٹنل این 55پر کا رکا ٹول ٹیکس 60روپے سے بڑھا کر 70روپے اور این 75پر کا ر کا ٹول ٹیکس 50روپے سے بڑھا

کر 60روپے کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر ویگن کا ٹول ٹیکس 40سے بڑھا کر 50روپے کر دیا گیا اور کوہاٹ ٹنل این 55پر ٹول ٹیکس کو 210روپے سے بڑھا کر 240روپے اور این 75پر ٹول ٹیکس 70روپے سے بڑھا کر 80روپے کر دیا گیا، بسوں کے ٹول ٹیکس کو 90سے بڑھا کر 100روپے کر دیا گیا۔کوہاٹ ٹنل این 55پر ٹول ٹیکس 260سے 290روپے اور این 75پر 150سے بڑھا کر 170روپے کر دیا گیا، ایکسل 2اور ایکسل 3 ٹرک کا ٹول ٹیکس 110سے بڑھا کر 120روپے، این 55پر 260روپے سے بڑھا کر 290اور این 75پر 180روپے سے بڑھا کر 200روپے کر دیا گیا۔موٹر ویز پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور کار کے موجودہ ٹول ٹیکس کو 210روپے سے بڑھا کر 240روپے کر دیا گیا، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کے ٹول ٹیکس کو 350روپے سے بڑھا کر 400روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بس کا ٹول ٹیکس 490روپے سے بڑھا کر 550روپے، بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر 790روپے، ایکسل 2 اور ایکسل 3ٹرک کا ٹول ٹیکس 920روپے سے بڑھا کر 1040روپے کر دیا گیا ہے۔ پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ کے لیے بھی ٹول ٹیکس پر نظر ثانی کر تے ہوئے کار کا ٹول ٹیکس 180روپے سے بڑھا کر 200روپے، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کا ٹول ٹیکس 260روپے سے بڑھا کر 290روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بس کا ٹول ٹیکس 380سے بڑھا کر 430روپے، بسوں کا ٹول ٹیکس 540روپے سے بڑھا کر 610روپے، ایکسل 2اور ایکسل 3ٹرک کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر 790روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح خانیوال سے ملتان موٹر وے کے ٹول ٹیکس پر بھی نظر ثانی کر تے ہوئے کار کا ٹول ٹیکس 80روپے سے بڑھا کر 90روپے، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کا ٹول ٹیکس 130روپے سے بڑھا کر 150روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بسوں کا ٹول ٹیکس 180روپے سے بڑھا کر 200روپے، بسوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 280روپے اور اسی طرح ایکسل 2اور ایکسل 3ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 340روپے سے بڑھا کر 380روپے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…