بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری، شاندار اعلان ہوگیا

5  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے ملک میں کاشت کاروں کو نقصانات سے بچانے کے لیے آئندہ بجٹ میں زرعی فصلوں اور مویشیوں کی انشورنس کو ایڈوانس ٹیکس سے چھوٹ کے ساتھ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کو بھی ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے فنانس بل2018 کے

ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترامیم کرنے کی تجاویز دے دی ہیں۔میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک میں زرعی فصلوں اور لائیو اسٹاک انشورنس کو فروغ دینے کے لیے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں نئی شق 100شامل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انشورنس کمپنیوں پر زرعی فصلوں کی انشورنس اسکیم (سی ایل آئی ایس)اور لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم(ایل آئی ایس)کے پریمیم کی وصولی پر انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 236 یو کی ذیلی شقوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔اسی طرح ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں نئی شق 103شامل کی ہے جس میں کہا گیاکہ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹس اکانٹس میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر سیکشن 7 بی کی ذیلی شقوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کاشت کاروں کو نقصانات سے بچانے کے لیے زرعی فصلوں اور لائیو اسٹاک کی انشورنس کے لیے انشورنس کمپنیوں کی جانب سے وصول کیے جانے والے پریمئیم پر ایڈوانس ٹیکس کی وصولی نہیں کی جائے گی۔اسی طرح پنشنرز اور بزرگ و غریب لوگوں کو سہولت دینے کے لیے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کو بھی ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…