سعودی عرب دنیا بھر میں سرمایہ کاری کیلئے مشہور مگر اب بڑے یورپی ملک نے سب کو حیران کر دیا، سعودی عرب میں ہی اتنی بڑی سرمایہ کاری کر دی کہ خود سعودی ولی عہد تک حیران رہ گئے

8  اپریل‬‮  2018

پیرس (این این آئی)سعودی عرب، فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن لادن نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ فرانس کی اقتصادی اور معاشی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بزنس کونسل کے چیئرمین نے کہاکہ ولی عہد کے دورہ فرانس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس تاریخی دورے کے دوران کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی توقع ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان ویڑن 2030ء کے اہداف کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے سرمایہ کاری کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر بن لادن کا کہنا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کے دورہ فرانس کے موقع پر مقامی تاجروں اور بڑے سرمایہ کاروں کا ایک اجلاس منعقد کریں گے تاکہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع سے استفادہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی سرمایہ کار ماحولیات، پانی، زراعت، مواصلات، بنیادی ڈھانچے،سائنس وٹیکنالوجی اور کئی دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد بن لادن نے کہا کہ فرانس سعودی عرب کا اہم ترین تجارتی اور کاروباری حلیف ہے۔ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں فرانس کا تیسرا نمبر ہے۔ فرانس نہ صرف سعودی عرب میں وسیع پیمانے پرکئی شعبوں میں سرمایہ کاری کررہاہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں اس وقت فرانس کی 80 بڑی فرمیں متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اور انہوں نے 27 ہزار سعودی شہریوں کو باعزت روزگار فراہم کر رکھا ہے۔ڈاکٹر محمد بن لادن نے کہا کہ فرانس میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کو اب سعودی عرب منتقل کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پرکام ہو رہا ہے۔ سعودی ماہرین فرانسیسی تجربے اور مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے مملکت کے اندر مختلف سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…