اب ورچوئل کرنسی ،بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن استعمال کرنیوالوں کو کیا سزا دی جائے گی؟حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،اربوں کی سرمایہ کاری کرنیوالوں کے ہوش ہی اُڑ گئے

7  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اب ورچوئل کرنسی ،بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن استعمال کرنیوالوں کو کیا سزا دی جائے گی؟حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،اربوں کی سرمایہ کاری کرنیوالوں کے ہوش ہی اُڑ گئے، تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ورچوئل کرنسیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن اور ڈاس کوائن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ورچوئل کرنسیوں کے فروغ اور ان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں اور بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ ورچوئل کرنسیوں کے لیے ابتدائی ادائیگیوں کی کوئی سہولت یا بینکاری خدمات ہرگز فراہم نہ کی جائیں۔مرکزی بینک کے مطابق ورچوئل کرنسیاں، بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن کی بطور لیگل ٹینڈر کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان میں کسی ادارے کو فی الحال اس امر کا لائسنس دیا ہے نہ مجاز ٹھہرایا ہے۔اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا کہ جو افراد رقم پاکستان سے باہر منتقل کرنے کیلئے ورچوئل کرنسی، کوائن یا ٹوکن استعمال کریں گے انہیں رائج قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بٹ کوائن سمیت دیگر ورچوئل کرنسیز میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے جبکہ پاکستانیوں نے بھی اس میں اربوں روپے لگا رکھے ہیں اب گزشتہ دو دنوں میں بھار ت اور پھر اس کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے پابندی کے واضح اعلان کے بعد اربوں روپے ورچوئل کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے اس اقدام کی وجہ سے بٹ کوائن سمیت تمام ورچوئل کرنسیز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی واقع ہوگی۔  اب ورچوئل کرنسی ،بٹ کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن استعمال کرنیوالوں کو سزا دی جائے گی؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…