بھارت میں بٹ کوائن کے لین دین پر پابندی کے بعد پاکستا ن میں بھی دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم ترین اعلان

6  اپریل‬‮  2018

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں بٹ کوائن کے لین دین پر پابندی کے بعد پاکستا ن میں بھی دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم ترین اعلان، تفصیلات کے مطابق بھارت کے بعدپاکستان میں بھی بٹ کوائن اور دیگر ورچوئل کرنسیز کو غیرقانونی قرار تے دیاگیا ہے سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک میں بٹ کوائن اور دیگر ورچوئل کرنسیز کے استعمال،فروخت اور لین دین پر مکمل پابندی کا اعلان کردیاگیا ہے

سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ لوگ ورچوئل کرنسیز کے استعمال لین دین اور فروخت سے پرہیز کریں۔اگر کوئی اس میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جمعہ کو ریزیرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بے شک ڈیجیٹل کرنسی میں اقتصادی نظام کو بہتر اور تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن یہ صارفین کے مالیاتی تحفظ، مارکیٹ کی شفافیت اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے خدشات کو بھی بڑھاتے ہیں۔ بھارت کے ریزرو بینک کے نائب گورنر بی پی کانونگو نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیجیٹل کرنسی ایک حد سے زیادہ تجاوز کر جائے تو وہ اقتصادی مارکیٹ کیلئے خطرہ بھی ہو سکتی ہے۔بھارت کے سرکاری بینک نے کہا کہ ریزرو بینک نے کئی مرتبہ بِٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں تجارت کرنیوالے تاجروں اور صارفین کو ان کرنسیوں میں تجارت کرنے سے خبردار کیا ہے۔بینک کے مطابق انہی خدشات کے پیش نظر بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ادارے جن کا انتظام آر بی آئی کے پاس ہے وہ کسی بھی شخص اور کمپنی کیساتھ ڈیجیٹل کرنسی میں کاروبار نہیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ان اداروں کو ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کو ختم کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔آر بی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر تحقیق کی جائے گی اور اگر مستقبل میں کبھی ڈیجیٹل کرنسی میں تجارت کی اجازت دی گئی تو وہ پیپر کرنسی کی ساتھ جاری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…