’’پاکستان کی ترقی کے دعوئوں کے پول کھل گئے ،کس افریقی ملک سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم نکلے ؟‘‘ عالمی ادارے نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

28  مارچ‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی بلومبرگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر سے موازنہ کیا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بلوم برگ نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا موزانہ ایشیاء کی سب سے چھوٹی معیشت کمبوڈیا کے ساتھ کیا ہے جس کی معیشت پاکستان کے مقابلے میں 10 گنا چھوٹی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر ذخائر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستانی ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔رپورٹ میں انسائٹ سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جون 2018 تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 2.2 ارب ڈالر کمی کا امکان ہے۔رپورٹ میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو، جو 8 ماہ میں 10 ارب 80 کروڑ ڈالررہا، کو اضافی برآمدات کا سبب قرار دیا گیا ہے، چین کا پاور پلانٹ بھی درآمدات کا حصہ ہے جو درآمدی بل میں دباؤ کی وجہ ہے اور حکومت نے خسارے کی فنانسنگ کے لیے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں بڑھتے شرح سود کے سبب روک دیا ہے۔رپورٹ میں واشنگٹن میں واقع آل برائٹ اسٹون برج گروپ کے ڈائریکٹر عزیر یونس کے مطابق اس مسئلے کا کوئی فوری حل نہیں ہے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ملک میں کاروبار کا ماحول بہتر بنانا اور برآمدی شعبے کو مسابقت فراہم کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…