کتنے کروڑ پاکستانی گھر کی سہولت سے محروم ہیں ،ورلڈ بینک کی تشویشناک رپورٹ جاری

5  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) ورلڈ بنک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی22کروڑ آبادی میں سے 1کروڑ افرادگھرکی سہولت سے محروم ہیں اورہر سال7لاکھ افراد بے گھر افراد کی لسٹ میں شامل ہورہے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہرسال3لاکھ50ہزار رہائشی یونٹ تعمیرکئے جاتے ہیں جومجوزہ ضروریات کیلئے ناکافی ہیں جبکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن اور منی لانڈرنگ سے کمائے گئے سرمایہ کی آمدن سے پاکستان میں گھروں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

کمرشل بینکوں نے گھروں کی تعمیر کے لیے 75ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے ہیں لیکن یہ قرضے غریبوں کی بجائے امیر طبقہ نے حاصل کر رکھے ہیں وفاقی دارالحکومت میں 11لاکھ افراد گھروں سے محروم ہیں اورکھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔پاکستان میں گھروں کی سہولت ناپید ہے جس کیوجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں زیادہ ترسرمایہ کاری میں کرپشن کاعمل دخل ہوتاہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے اس شعبہ پرٹیکسوں کی بھی بھرمار کر رکھی ہے جبکہ اس سیکٹر کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے سے بھی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی وزارت ہاسنگ عوام کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…