برآمدات کے لیے جعلی ای فارم استعمال ہونے کا انکشاف

20  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں برآمدات کے لیے جعلی ای فارم استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے برآمدات کے لیے استعمال ہونیوالے ای فارمز کی ہفتہ وار بنیادوں پر تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ای فارم متعارف کرانے کے بعد جعلی ای فارم پر برآمدات کے امکانات کم سے کم ہوگئے ہیں مگر اب بھی کچھ علاقوں میں زمینی راستے سے برآمدات کے لیے اور بلک کارگو کے لیے دستی ای فارم استعمال ہورہے ہیں۔مذکورہ معاملے پر قومی احتساب بیورو بلوچستان کی پریوینٹو کمیٹی برائے ای فارم کااجلاس ہوا ہے جس میں نیب بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اے اینڈ پی سید محمد آفاق، ڈائریکٹرآئی ڈبلیو تھری نیب بلوچستان ہارون الرشید، اسٹیٹ بینک کی فارن ایکس چینج آپریشنز ڈپارٹمنٹ (ایف ای او ڈی)کراچی کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد اکرم ذکی، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کسٹمز ہاس کوئٹہ زبیر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب بلوچستان محسن علی خان اور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز محمد ہادی شریک ہوئے۔اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹرفارن ایکس چینج آپریشنزمحمد اکرم ذکی نے بتایا کہ الیکٹرونک ای فارم متعارف کرانے کے بعد سے جعلی ای فارم کی بنیاد پر برآمدات میں بہت کمی ہوئی تاہم کچھ علاقوں میں زمینی راستے سے برآمدات اور بلک کارگو کی برآمدات کے لیے ابھی دستی ای فارم استعمال ہو رہا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک ای فارم کی ہفتہ وار بنیادوں پر تصدیق کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ای فارمز کی تصدیق کے لیے اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مل کر الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج (ای

ڈی آئی) متعارف کرانے جا رہا ہے جو جلد متعارف کرا دیا جائے گا اور اس الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج کے آپریشنل ہونے پر ای فارمز کی الیکٹرانیکل تصدیق ہوا کرے گی اور اس سے جعلی ای فارم کے ذریعے برآمدات کرنے والوں کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…