ہوشیار،خبردار ،اپنے اے ٹی ایم ،ڈیبٹ کارڈزان پٹرول پمپس شاپنگ مالزاور ریسٹورانٹس پر ہرگز استعمال نہ کریں

6  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں اے ٹی ایم ہیکرز نے چھ سو سے زائد صارفین کے اکائونٹس کا صفایا کر دیا، کروڑوں روپے اڑالئے گئے۔پچھلے دنوں میڈیا میں آنیوالی یہ وہ خبر تھی جس نے سینکڑوں پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادئیے تھے  لیکن بات اب اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے ۔میڈیا

رپورٹس کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں دھوکہ دہی سے اے ٹی ایمز کے ذریعے پیسے نکلوانے سے  رقوم کی وصولی کے لیے استعمال ہونے والی پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) مشینیں اے ٹی ایمز سے بھی بڑا خطرہ بن گئی ہیں ۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی او ایس مشینوں سے ادائیگی کے وقت صارفین کی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  پوائنٹ آف سیلز مشینوں سے خفیہ معلومات چوری ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔جعلی ویب سائٹس، ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بھی معلومات چوری کی جا رہی ہیں۔ آئی ٹی ماہرین نے پٹرول پمپس، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں پی او ایس مشینوں سے معلومات چوری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ آئی ٹی ماہرین نے خبردار کیاکہ صارفین اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات کے لیے ہیکرز سے ہوشیار رہیں۔واضح رہے کہ ایک نجی بینک کی جانب سے سٹیٹ بینک کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔متاثرہ صارفین کو رقوم کی ادائیگی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…