سوزوکی نے اپنی مشہور گاڑی کا جدید ماڈل پاکستان میں متعارف کروادیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سوزوکی پاکستان نے مشہور گاڑی کیری کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروا دیا ہے۔گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی سوزوکی پاکستان نے صارفین کیلئے مشہور گاڑی کیری ڈبہ کا جدید ماڈل میگا کیری متعارف کروا دیا ہے۔ نئی سوزوکی میگا کیری کو نئی تکنیک سے آراستہ اور جدید طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ پک اپ طرز کی اس گاڑی کو خاص طور پر سامان کی باآسانی نقل و حمل کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

اس کے اگلے حصے میں دو مسافروں کے لیے نشستیں موجود ہیں۔میگا کیری کا یہ جدید ماڈل میں زیادہ وزن اٹھانے کی طاقت انجن پاور کا حامل ہے۔ اس گاڑی کے ذریعے تقریبا 750 کلوگرام وزن اٹھایا جا سکتا ہے۔ جبکہ 1493 سی سی پاور کے انجن کے ذریعے بھاری وزن کو باآسانی پاکستان کے دور دراز شہروں میں پہنچایا جا سکتا ہے۔سوزوکی پاکستان کی جانب سے صارفین کیلئے متعارف کرائی گئی اس نئی گاڑی کی دونوں نشستوں کے ساتھ مسافروں کی حفاظت کیلئے سیٹ بیلٹس بھی باندھی گئی ہیں۔ میگا کیری کے ٹو وہیل ڈرائیو ماڈل کی قیمت 14 لاکھ 85 ہزار جبکہ فور وہیل ڈرائیو کیلئے قیمت 15 لاکھ 54 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…