بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد ٗمقامی پیداواربہت ہے،مونگ پھلی مہنگی نہیں ہوگی،تاجر

10  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے زرعی خطرات کے پیش نظر بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کسٹمز حکام کو ارسال کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی مونگ پھلی میں زرعی بیماریاں

موجود ہیں جن سے پاکستان کی زراعت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے لالہ انٹرپرائزز کراچی کی بھارت سے درآمد کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی 54 ٹن سے زائد مونگ پھلی کی کھیپ کو واپس بھجوانے یا واپس نہ ہونے کی صورت میں تلف کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔دوسری جانب کسٹمز حکام نے قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارت سے درآمد کی جانے والے لاکھوں روپے مالیت کی مونگ پھلی کی کلیئرنس روک دی گئی جس سے مونگ پھلی کے درآمد کنندگان میں تشویش پھیل گئی ہے اور بھارت سے روانہ ہوچکی مونگ پھلی کے سودے خطرے میں پڑگئے ہیں۔درآمد کنندگان کے مطابق چین سے مونگ پھلی کی درآمد پہلے ہی بند کی جا چکی ہے اور اب 3روز قبل بھارتی مونگ پھلی کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد مونگ پھلی کے چھلکے میں بیماری کی موجودگی کو جواز بناکر بھارتی مونگ پھلی کی کلیئرنس بھی روک دی گئی ہے۔ادھر جوڑیا بازار میں مونگ پھلی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت سے مونگ پھلی کی درآمد سے مارکیٹ میں مونگ پھلی کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان میں سکھر اور پاراچنار کی مونگ پھلی وافر مقدار میں دستیاب ہے، بھارتی مونگ پھلی پاکستانی مونگ پھلی سے سستی ہونے کی وجہ سے درآمد کی جارہی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…