آئی فون کے نئے ماڈل سے کمپنی کو 64 فیصد منافع

10  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی کمپنی ایپل نےاب تک کا اپنا سب سے بہترین اور مہنگا آئی فون ایکس حال ہی میں متعارف کرایا ہےجس پر کمپنی کو 64 فیصد منافع حاصل ہوا ہے ۔ اگرچہ کمپنی نے آئی فون 8 کے مقابلے میں فلیگ شپ آئی فون ایکس پر زیادہ اخراجات

کیے ہیں کیونکہ اس نئی ڈیوائس میں استعمال ہونے والے پرزے(پارٹس) 25 فیصد مہنگے ہیں ، اس کے باوجود آئی فون ایکس نے آئی فون 8 کے مقابلے میں کمپنی کو 43 فیصد زیادہ منافع دیا ہے ۔ موبائل فون پارٹس پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹیک انسائٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ آئی فون ایکس کی ایک ڈیوائس پر 357.50 ڈالر (37ہزار روپے) لاگت آئی ہے جب کہ کمپنی اسے 999 ڈالر(ایک لاکھ روپےسے زائد) میں فروخت کررہی ہے ۔ آئی فون نے جدید فیچرز کے حامل روایتی ڈیزائن سے ہٹ کر نئے ڈیزائن کا آئی فون ایکس جمعہ کو سٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا تھا اور آئی فون کے شوقین افراد نے اپنے پسندیدہ موبائل کمپنی کی جدید ڈیوائس خریدنے کے لیے کئی روز پہلے سے ہی سٹورز کے باہر ڈیرے ڈال لیے تھے ۔دوسری جانب ایپل نے ٹیک انسائٹ کے تجزیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین سے بہت زیادہ منافع حاصل نہیں کر رہی بلکہ مہنگے پارٹس کی وجہ سے ہونے والے اضافی اخراجات کے باعث مجموعی لاگت سے ایک معقول منافع لے رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…