برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنیوالوں کو خوشخبری سنادی

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کا ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو کارانداز پاکستان کے ذریعے ترقی کے لیے معاونت فراہم کررہاہے۔ اس ضمن میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ڈی ایف آئی ڈی کی ڈائریکٹر جنرل فار اکنامک ڈویلپمنٹ Rachel Turner کی موجودگی میں کارانداز پاکستان اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے پر کارانداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز اور بینک الفلاح کے ہیڈ آف ریٹیل خرم حسین نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت کارانداز پاکستان سپلائی چین فنانسنگ ایڈوائزری سروسز کے لیے بینک الفلاح کو 63ملین روپے کی فکسڈ گرانٹ فراہم کرے گا۔ یہ معاونت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیم کے ذریعے جدید مالیاتی پراڈکٹس کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کے لیے بینک الفلاح کی گنجائش بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر کارانداز پاکستان اور تین بزنس انکوبیٹرز بشمول لاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ منجمنٹ اور انویسٹ ٹو اینوویٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان ملک گیر پروگرام کے ذریعے خواتین میں انٹرپرنیورشپ کے فروغ کے لیے 25ملین روپے کی مالی معاونت کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس پروگرام میں شامل خواتین کے زیر ملکیت یا زیرنگرانی چلنے والے کاروباری اداروں کو تربیت اور مشاورت کی فراہمی کے ساتھ مسابقت کے ذریعے منتخب کردہ 6 کاروباری اداروں کو توسیع کے لیے 15ملین فی ادارہ فنڈنگ بھی مہیا کی جائیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف آئی ڈی کی ڈائریکٹر جنرل فار اکنامک ڈیولپمنٹ Rachel Turnerنے ترقی پذیرملکوں کی ترقی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں معیشت کے لیے گروتھ انجن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ’’خاص طور پر خواتین کے زیر ملکیت کاروبار کسی بھی معیشت کی پائیدار بنیادوں پر ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کے اس اہم شعبے میں سرمایہ کاری برطانیہ کے لیے فخر کی بات ہے ہمیں پوری امید ہے کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت کے لیے طویل مدتی فوائد کا ذریعہ بنے گی۔‘‘اس موقع پر کارانداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز نے کہا کہ’’کارانداز پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اس شراکت داری کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے بالخصوص ایس ایم ایز کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور اپنے آپریشنز کو مستحکم بنیادوں پر توسیع دیتے ہوئے کاروباری ترقی کے لیے سرمائے تک رسائی ممکن بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔‘‘بینک الفلاح کے ہیڈ آف ریٹیل خرم حسین نے ڈی ایف آئی ڈی کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ’’ یہ شراکت داری نہ صرف بینک بلکہ پورے ایس ایم ای سیکٹر کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بینک الفلاح ’’پاکستان کے بہترین بینک‘‘ اور ’’بہترین کسٹمر فرنچائز‘‘ کا اعزاز حاصل کرچکا ہے اور یہ شراکت داری ہمارے صارفین سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جو اس شعبے کی مجموعی ترقی کا باعث بنے گی۔‘‘کارانداز پاکستان تجارتی مقاصد کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں کی سرمائے تک رسائی کو بہتر بنانے اور انفرادی سطح پر مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

کارانداز پاکستان کو بڑے بین الاقوامی ترقیاتی اور مالیاتی اداروں کی مالی اور اداراتی معاونت حاصل ہے جن میں برطانیہ کا ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (DFID)اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…