اہم سرکاری ادارے تباہی کے دھانے پر،گیارہ سو ارب روپے کے مقروض ہوگئے،کس سے قرضے لئے گئے؟چونکادینے والے انکشافات

15  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ بن چکے ہیں، واپڈا، او جی ڈی سی ایل، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل اور دیگر سرکاری اداروں کے مجموعی قرضہ جات کی مالیت 1ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17کے دوران سرکاری اداروں کے قرضوں میں 244.5ارب روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے

جس کے بعد ان اداروں کے مجموعی قرضوں کی مالیت 1106.6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جن میں 822.8ارب روپے کے مقامی جبکہ 283.8 ارب روپے کے غیرملکی قرضے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016-17کے اختتام پر واپڈا پر عائد قرضوں کی مالیت 81.4ارب روپے، او جی ڈی سی ایل کے قرضوں کی مالیت 3.1 ارب روپے، پی آئی اے کے ذمے قرضوں کی مالیت 122.4ارب روپے، پاکستان اسٹیل کارپوریشن پر عائد قرضوں کی مالیت 43.2 ارب روپے اور دیگر متفرق سرکاری اداروں پر عائد قرضوں کی مالیت 572.6ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، سرکاری اداروں کیلیے 127.3ارب روپے کے قرضے حکومتی ضمانت پر حاصل کیے گئے جبکہ 156.5ارب روپے کے قرضے بغیر حکومتی ضمانت کے حاصل کیے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرضوں کے حصول کیلیے حکومت کی جانب سے دی جانیوالی مالیاتی ضمانت کی مجموعی مالیت 937 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، اس میں سے 586.3ارب روپے کی ضمانتیں مالی سال 2017کے دوران جاری کی گئی ہیں جو گزشتہ 5سال کے دوران جاری کی جانے والی 143ارب روپے کی اوسط سالانہ ضمانتوں سے 4 گنازائد ہیں، ان ضمانتوں میں سے 90 فیصد مقامی قرضہ جات کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…