اربوں ڈالر کی ترسیلات زر،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ بناڈالا

  منگل‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2017  |  18:42

کراچی (این این آئی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2017-18ء کے پہلے تین ماہ(جولائی تا ستمبر)میں4790.01ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں4740.37 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ستمبر 2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1293.88 ملین ڈالر تھی جو کہ اگست 2017 کے مقابلے میں 33.79 فیصد کم ہے، اور ستمبر 2016 کے مقابلے میں 19.75فیصد کم ہے۔بلحاظ ملک ستمبر 2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں

سے بالترتیب308.05ملین ڈالر، 302.77 ملین ڈالر،171.9 ملین ڈالر،194.76 ملین ڈالر،141.02 ملین ڈالر، اور 45.07ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ ستمبر 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب437.87ملین ڈالر،361.9 ملین ڈالر،211.14 ملین ڈالر، 210.22 ملین ڈالر، 182.18ملین ڈالر اور43.60ملین ڈالر تھیں۔ ستمبر 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر130.31ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2016 میں ان ملکوں سے165.45 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔واضع رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2017-18ء کے پہلے تین ماہ(جولائی تا ستمبر)میں4790.01ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں4740.37 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں