پاکستانیوں کا بال بال قرض میں جکڑاگیا،2017ء سے 2023ء کے دوران کتنے ارب ڈالر قرض اداکرنا ہے؟افسوسناک انکشافات

20  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت 2017ء سے 2023ء تک ملکی و غیر ملکی سرکاری قرضوں پر 3755 ارب روپے سود ادا کرے گی‘ مذکورہ عرصے کے دوران حکومت 12989 ارب روپے ملکی قرضے واپس کرے گی جبکہ 2892 ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا ،2017-2023کے دوران 30222 ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 8001 ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 31دسمبر 2016ء تک ملکی سرکاری قرضے کا حجم 12310ارب روپے تک پہنچ گیا ہے

جبکہ غیر ملکی قرضہ 58ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2017ء میں حکومت 7396ارب ملکی قرضہ واپس کرے گی جس پر 1102 ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ 2017ء میں ہی 5837ملین امریکی ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 1595ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق آئندہ سال 2018ء میں حکومت 1772 ارب ملکی قرضہ واپس کرے گی جبکہ اسی سال 562ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ 2018ء میں حکومت 2806ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کرے گی جبکہ 1457ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 2019ء میں حکومت 1907 ارب روپے ملکی قرضہ واپس کرے گی جبکہ 423ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح 2019ء میں 5756 ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 1314ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ آئی این پی کو حاصل ملکی و غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے شیڈول کے مطابق 2020ء میں حکومت 640ارب روپے ملکی قرضہ واپس کرے گی جبکہ 295ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا اسی طرح 2020میں 3482ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 1089ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 2021 میں 580ارب روپے ملکی قرضہ ادا کیا جائے گا جبکہ 238ارب روپے سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔

اسی طرح 2021ء میں 4806ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 987ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 2022ء میں اس وقت کی حکومت 564ارب روپے ملکی قرضہ واپس کرے گی جبکہ 167ارب روپے ملکی قرضوں پر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح 2022ء میں 3773ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا

جبکہ 830ملین ڈالر سود الگ سے ادا کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 2023 ء میں اس وقت کی حکومت 130ارب روپے ملکی قرضے واپس کرے گی جبکہ 105ارب روپے ملکی قرضوں پر سود الگ سے ادا کرے گی۔ اسی طرح 2023ء میں 3762ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا جائے گا جبکہ 729ملین ڈالر غیر ملکی قرضے پر سود الگ سے ادا کیا جائے۔ (ن غ/ ر ڈ)

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…