پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ رواں سال نومبر میں کام شروع کردیگا

20  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ رواں سال نومبر میں کام شروع کردے گا جس سے660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قسم پر نیوی گیشن چینل اور ان لوڈنگ جیٹی کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ منصوبوں کے لئے ڈیزائن کے مطابق نیوی گیشن چینل کی لمبائی 4کلومیٹر اور

چوڑائی 150 میٹر ہے جس سے 50 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن ایچ کے گزارنے کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور پہلے یونٹ سے نومبر میں بجلی کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے آئندہ سال مارچ تک پیداوار شروع ہو جائے گا۔ دونوں یونٹوں کی تکمیل سے قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بجلی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور اس ضمن میں متعدد منصوبوں کا آغاز کیا گیا جن میں سے کئی منصوبے مکمل جبکہ باقی ستمبر اور تکمیل کے مراحل میں ہے۔ چند ہفتے قبل ساہیوال کول پاور پلانٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے جس سے قومی گرد میں 1320میگاواٹ بجلی شامل ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…