چینی کمپنی کراچی کے نزدیک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کریگی

17  اگست‬‮  2017

کراچی (آن لائن) چینی کمپنی کی جانب سے کراچی کے نزدیک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کی پیشکش پر مستحکم انداز میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 500 سے 1 ہزار ایکڑ زمین کے حصول کی درخواستیں سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو دی جاچکی ہیں۔اس پیٹروکیمیکل کمپلکس کی تعمیر کا تخمینہ 4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے فیڈریشن ہاس میں چینی کمپنی کی ڈائریکٹر لی جیال کی سربراہی میں آنے والے چینی وفد سے ملاقات کے بعد

پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے اس منصوبے کا اعلان کیا۔لی جیال اور زبیر طفیل نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کار وفد بھیجنے پر اتفاق بھی کیا۔ صدر پاکستان چیمبرز آف کامرس کا کہنا تھا کہ چینیوں نے کراچی میں زمین کا مطالبہ کیا کیونکہ گوادر فری زون میں کرایوں کی قیمت بہت زیادہ ہے، پورٹ قاسم میں اس وسیع منصوبے کے لیے درکار جگہ موجود نہیں تھی لہذا انہوں نے یہاں سے کچھ کلومیٹر دور موجود حب کے علاقے (بلوچستان) میں زمین مانگی۔زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ جو صوبائی حکومت ان کے مفاد میں بہترین سہولیات فراہم کرے گی وہ اس کا انتخاب کریں گے، دونوں صوبوں میں سے جو بہتر ڈیل دے گا، چین اس کے ساتھ کام کرے گا اور یہ صورتحال دونوں ممالک کے حق میں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں صوبائی حکومتیں اس منصوبے میں دلچسپی لے رہی ہیں تاہم چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ زمینی معاہدہ ہی اصل فیصلہ کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس کمپلیکس میں کئی جیٹیاں، 10 ملین ٹن سالانہ گنجائش کی ریفائنری اور کیمیکلز کے لیے ڈان اسٹریم پروسیسنگ سہولیات ہوں گی۔زبیر طفیل کے مطابق اس وقت ہم مشرق وسطی سے 2 ارب ڈالر مالیت کے ان کیمیکلز کو درآمد کررہے ہیں جبکہ یہ کمپلیکس پاکستان کے بیرونی خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ کمپلیکس کی تعمیر بنیاد سے شروع کی جائے گی

لہذا اسے مکمل ہونے میں 4 سے 5 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔واضح رہے کہ چین کی اس پیشکش پر بات چیت کا سلسلہ ایک سال سے جاری تھا تاہم زمین کے حصول کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواستوں کے بعد اس پیشکش نے باقاعدہ شکل اختیار کی ہے۔چینی وفد کی سربراہ اور کمپنی کی ڈائریکٹر لی جیال کا اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی کمپنی تیانچن انجینئرنگ کارپوریشن (ٹی سی سی(سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں میں چین نے پاکستان کے ساتھ مختلف معاشی سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دیا ہے اور حال ہی میں دونوں ممالک کے مفاد کے حوالے سے ان تعلقات میں تیزی سامنے آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…