’’امریکہ کواب بھول جائیں ‘‘، چین نے پاکستانی عوام کوگرین کارڈکے اجراکااعلان کردیا،کون کون سی سہولتیں ملیں گی ؟تفصیلات جان کرآپ عظیم دوست پرفخرکریںگے

22  جون‬‮  2017

بیجنگ(آئی این پی) چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات تک عام رسائی کے لئے پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظکے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی،

چینی خبررساں ادارہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات کی عام رسائی تک پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی۔پاکستانی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے کافی تعداد میں شکایات موصول ہونے پر چین نے گرین سمارٹ کارڈ کا قدم اٹھایا ہے ۔ چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ ایک قسم کا برس ہا برس چلنے والا ویزہ اور پاسپورٹ کی مانند ہے ۔ اس کارڈ کی بدولت چین میں عوامی سہولیات حاصل کرنا کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت آسان ہوگیا ہے ۔ وہ چینی عوام کی طرح کارڈسوئپ کر کے ٹرین اور دیگرذرائع آمدورفت کے ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے رہائش تلاش کرنے میں اور حاصل کرنے میںآسان ہوگی ۔ اپنی شناخت کیلئے بھاری تعداد میں کاغذات ،پاسپورٹ اور ویزہ وغیرہ لیکر سفر نہیں کرنا پڑے گا ۔ یہ تمام کام اور بہت سی عوامی خدمات بھی یہ چھوٹا سا گرین کارڈ انتہائی آسانی سے سرانجام دے گا۔ چین غیر ملکیوں کے لئے مستقل رہائش کے پرمٹ بھی دے رہا ہے ، اب تک اس سکیم کی بدولت 10ہزار غیر ملکی چین کے مستقل رہائشی بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…