پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

18  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،  چاروں صوبوں میں کھجور کے وسیع باغات موجود ہیں۔ کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں 50 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر کھجور کاشت کی جا رہی ہے جس سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسیطرح سندھ میں 32 ہزار ہیکٹر رقبہ پر کاشت کیجانے والی کھجور کی پیداوار 2 لاکھ 53 ہزار ایک سو میٹرک ٹن اور پنجاب میں 5 ہزار 900 ہیکٹر رقبہ پر مشتمل کھجور کے باغات کی پیداوار 44 ہزار 300 میٹرک ٹن ہے اور اسی طرح خیبرپختونخوا میں 14 سو ہیکٹر رقبہ پر کاشت کی جانے والی کھجور کی پیداوار 10 ہزار 400 میٹرک ٹن سالانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کھجور پاکستان کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے اسکی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی سہولیات میں اضافے کے ذریعے برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے جو قومی معیشت کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…