پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت پٹرولیم سے جواب طلب

5  جون‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا.

لیکن حکومت قانون کے برعکس 34فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی لیکن پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہیں کی گئیں۔انہوں نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے جواط طلب کر لیا ۔درخواست پر کارروائی جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…