رقوم کی ادائیگی کا نیا طریقہ،چین نے پاکستانی بینک سے بڑا معاہدہ کرلیا،21 لاکھ کارڈز جاری ہونگے

23  مئی‬‮  2017

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین اور حبیب بینک پاکستان میں ادائیگی کے معیار کے فروغ کیلئے آئندہ 3 سال میں 21 لاکھ یونین پے چپ کارڈز جاری کریں گے، پاکستان میں تمام کریڈٹ کارڈ م اور اے ٹی ایم میشنز یونین پے کارڈ استعمال کر سکتی ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے مالیاتی ادارے یونین پے نے اعلان کیا کہ یونین پے نے پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹیڈ کے ساتھ فیصلہ کیا ہے

کہ آنے والے تین برسوں میں دونوں ادارے باہمی تعاون کرکے اکیس لاکھ یونین پے چپ کارڈز جاری کریں گے۔ توقع ہے کہ نئے چپ کارڈز کے اجرا سے پاکستان میں ادائیگی کی سروس کے معیار کو نئی بلندی تک پہنچایا جائیگا۔اطلاع کے مطابق دی بیلٹ انڈ روڈ منصوبہ اور سی پیک کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یونین پے کا کاروبار تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔اس وقت پاکستان میں تمام کریڈٹ کارڈ میشنز اور اسی فیصد اے ٹی ایم میشنز یونین پے کے کارڈ استعمال کر سکتی ہیں۔یونین پے پاکستان میں روز مرہ زندگی میں ادائیگی کے سب سے موثر طریقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔اور پاکستان میں نمبر دو بین الاقوامی کارڈ بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…