آسان طریقے سے پاکستان بھی فائدہ اٹھاسکتاہے،چین نے اپنے دیہات کے غریب عوام کی زندگی کیسے بدل دی؟ حیرت انگیزانکشافات

22  مئی‬‮  2017

حنان(آئی این پی ) چینی دیہاتوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے غربت سے چھٹکارا پانے کے عمل میں تیز رفتار ترقی ،کسانوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فروخت کو وسیع پیمانے پر بڑھا دیا ، بین الاقوامی منڈیوں میں بھی رسائی حاصل کر لی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ برسوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کے ذریعے چینی دیہات میں غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے عمل میں تیز رفتار ترقی رونما ہوئی ہیں۔

ہوجوانگ وسطی چین کے صوبہ حہ نان کا ایک گاوں ہے جہان جشن کی خوشی منانے کی سرگرمیوں میں استعمال آلہ بنانے کی روایتی دستکاری کی سو سال پرانی تاریخ پائی جاتی ہے۔ماضی میں ان مصنوعات کی فروخت بہت محدود رہی اور مقامی کسانوں کی آمدنی بہت کم رہی۔ حالیہ برسوں میں مقامی کسانوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات کی فروخت کو زیادہ وسیع پیمانے پر بڑھا دیا ہے اور یہاں تک کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی رسائی حاصل کی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں مقامی باشندوں کی آمدنی میں خوب اضافہ ہوا اور لوگوں کا معیار زندگی کافی بلند ہو ی ہے ۔ہوجوانگ گاوں کے سربراہ ہو جون نے نامہ نگار کو بتایا کہ گاوں کے بیشتر لوگوں نے آن لائین مارکیٹنگ پلاٹ فارم تھاو باو پر اپنی دکانیں کھولی ہیں ۔ اس وقت گاوں میں پیدا ہونے والی بیشتر مصنوعات آن لائین دکانوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔گاوں میں پیدا ہونے والی بیشتر مصنوعات آن لائین دکانوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے نامہ نگار کو بتایا کہ ہو جوانگ گاوں کو تھاو باو ویلیج کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ہوجوانگ کی مثال دیکھ کر اب آس پاس کے گاوں والے بھی بڑھ چڑھ کر انٹرنیٹ سے استفادہ حاصل کرنے کی معلومات سیکھ رہے ہیں اور آن لائین مارکیٹنگ کے ذریعے اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…