رمضان المبارک،عوام کے استعمال کی اہم چیز2ہزارمیٹرک ٹن چوری ،بحران پیداہونے کاخدشہ

18  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے ایل پی جی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،سوئی سدرن کمپنی کے ماتحت کمپنیاں ایل پی جی کی درآمد کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں،قلت پیداہونے سے ایل پی جی کی قیمت بڑھ جائیگی،جنوری میں ایل پی جی ٹرمینل پر 2000 میٹرک ٹن گیس چوری ہوئی جو آج بھی جاری ہے،

وزیر اعظم نواز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان، نیب اور ایف آئی اے معاملہ کا نوٹس لے کر انکوائری کرے۔وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاکہ رمضان المبارک سے پہلے ایل پی جی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،سرکاری ایل پی جی ٹرمینل کی کمپنی نے ایک ہفتہ میں 11900میٹرک ٹن کے 2جہازوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے،جس سے سرکاری خزانہ کو4کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 12لاکھ میٹرک ٹن ایک سال میں فروختہوئی، ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی کی قیمت 80روپے فی کلو سے زیادہ نہیں،ماہانہ ایل پی جی کی ڈیمانڈ 3000سے 3500 میٹرک ٹن ہوتی ہیجو رمضان میں 7000میٹرک ٹن تک پہنچ جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قلت پیدا ھونے سے ایل پی جی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا کہ جنوری میں ایل پی جی ٹرمینل پر 2000میٹرک ٹن گیس چوری ہوئی جو آج بھی جاری ہے،چیف جسٹس آف پاکستان، نیب اور ایف آئی اے معاملہ کا نوٹس لے کر انکوائری کریں اور فوری طور پر ٹرمینل کو کھولا جائے ،اگر معاملات درست نہ کئے گئے توٹرمینل پر دھرنا بھی دیں گے،انہوں نے اوگرا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرے اور متعلقہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…