نئے نوکیا3310کی فروخت شروع کرنے کااعلان،قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے

11  مئی‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل صارفین کاسب سے پسندیدہ موبائل فون نوکیا3310کو17سال بعد ایک مرتبہ پھرفروخت کےلئے پیش کردیاگیاہے ۔نوکیاکایہ موبائل ہے تو3310لیکن اب اس کے فیچرزپہلے والے موبائل فون سے مختلف ہیں اوریہ نیااورجدید ماڈل رواں ماہ 25مئی کوبرطانیہ میں فروخت کےلئے مارکیٹ میں لانچ کردیاجائے گا۔نوکیا3310کایہ ماڈل ابھی برطانیہ میں ہی فروخت ہوگااوراسکی قیمت بھی مقررکردی گئی ہے ۔

جبکہ دیگرمغربی ممالک میں اس کی فروخت کب شروع ہوگئی ابھی تک اس کاحتمی اعلان نہیں کیاگیاہے لیکن امیدکی جارہی ہے کہ اگلے ماہ جون میں اس کوباقی ممالک میں بھی فروخت کےلئے پیش کردیاجائے گا۔یہ جدیدنوکیا3310موبائل ورلڈکانگریس میں فروری میں پیش کیاگیاتھااوراس ماڈ ل کے دیوانے اب اس کی خریداری کےلئے انتظارمیں ہیں ۔یہ نیانوکیاپرانے نوکیاسے بہت زیادہ جدیدنہیں ہے لیکن اس کے کچھ فیچرزجن میں اس کی رنگین سکرین ،اسکی چارجنگ کے لئے یوایس بی نماپورٹ ،ہیڈفون جیک ،اس کی سٹوریج 16ایم بی رکھی گئی ہے ،بلیوٹوتھ ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کااضافہ کیاگیاہے جبکہ 2.5 جی انٹرجیٹ اضافے میں شامل ہے۔اس نوکیاکی بیٹری ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 22گھنٹے تک کام کرتی ہے جوکہ اس کودوسرے موبائل فونزسے نمایاں کررہی ہے ۔اس کی برطانیہ میں قیمت فروخت 50برطانوی پائونڈز(6675پاکستانی روپے )مقررکی گئی ہے ۔نوکیاکوپاکستان سمیت دیگرممالک میں کس قیمت پرفروخت کیاجائے گااس کے بارے میں ابھی تک کوئی معاملہ سامنے نہیں آیاہے کیونکہ پاکستان میں تواس کی درآمد پرٹیکس کے نفاذکے بعد اس کے مزیدمہنگاہونے کاامکان ہے اورہوسکتاہے کہ کمپنی پاکستان کےلئے اس کی قیمت دوسرے ممالک سے کم مقررکرے ۔تاہم نوکیانے دیگرممالک کےلئے اس کی قیمت کاباضابطہ اعلا ن بھی نہیں کیاہے اورحتمی تاریخ بھی نہیں بتائی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…