نجی ایئرلائن بند ہونے کا خدشہ،سول ایوی ایشن کے ساتھ بڑا تنازعہ کھڑاہوگیا،ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کردیئے

24  اپریل‬‮  2017

کراچی (این این آئی)سول ایوی ایشن ترجمان نے نجی ایئرلائن کی جانب سے عائد کیئے گئے الزامات کومسترد کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کو واجبات کا نادہندہ قرار دے دیا ہے۔ ایک نجی ایئر لائن کے چیف فنانشنل آفیسر فیصل رفیق نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیاتھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے غیرمنصفانہ رویہ کی وجہ سے ایئرلائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن ایئرمارشل (ر)عاصم سلمان کو برطرف کرکے نیا ڈی جی تعینات کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ڈی جی کے اسی رویہ کی وجہ سے ملتان سے مسقط جانیوالی پرواز روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے ایک دن میں پچھتر لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔اس سے قبل مانچسٹر جانے اور آنے والی پرواز پر بھی ادارے کو تین کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، فیصل رفیق کا کہنا تھا کہ ریگولر پسنجر ٹرانسپورٹ لائسنس کے حوالے سے دستاویزات کی کمی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ لہذا ڈی جی سول ایوی ایشن ایئرمارشل(ر) عاصم سلمان کو برطرف کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی بیڑے میں نئے جہازوں کی شمولیت اور جہازوں کی ایئرپورٹ آمد پرانہیں روک کر تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں یومیہ پارکنگ کی مد میں بیس لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کے خسارے سے دوچار کر دینے والے رویوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ترجمان سی اے اے سول ایوی ایشن نے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ نجی ایئر لائن نے قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں ایوی ایشن کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ نجی ائیر لائن کو 45 دن کے لیے آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس دوران دستا ویزات مکمل کرنے بھی کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی ائیرانٹرنیشنل کی ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی) لائسنس کے لیے دستاویزات نامکمل ہیں۔ نجی ائیر نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین اور ہدایات کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے روٹ پر ٹکٹ جاری کیے اور یہ ائیر لائن کافی مہینوں مسلسل یادہانی اور انتباہ کے باوجود پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نادہندہ بھی ہے۔ترجمان نے کہاکہ مذکورہ نجی ائیرلائن اپنے مسافروں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مد میں واجبات اکھٹا کر رہی ہے جوکہ ناجائزاورغیر اخلاقی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ نجی ائیرلائن واجبات کی عدم ادائیگی اورمالی کمزوریوں کی بنا پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بدنام کر رہی ہے۔دریں اثناء شاہین ائیر انٹرنیشنل کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے طریقہ کار میں خامیوں کو واضح کرنے کیلئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری بالخصوص نجی شعبے کو 2015 کے بعد سے سول ایوی ایشن کے مخالفانہ روئیے کا سامنا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جابرانہ رویہ نجی ایئر لائنز کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے

۔پریس کو جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعدد معاملات پرمنظوری کیلئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کوطویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ چار سال کیلئے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ( RPT) لائسنس کو ملتوی کر دیا گیا اور عارضی منظوری محض 15سے 30دنوں کیلئے دی گئی۔اتھارٹی کی جانب سے شاہین ایئر کو دستاویزات اور طریقہ کار پورا کرنے کیلئے کہا گیاجو فی الحقیقت ایئر لائن کی ذمہ داری نہیں تھی لیکن اس کے باوجو د شاہین ایئر نے مقررہ وقت کے اندر تمام تقاضوں کو پورا کیا۔ جو اعتراضات شاہین ایئر کیلئے تا خیر کا باعث تھے ان ہی اعتراضات کی موجودگی کے باوجود قومی ایئرلائن کو RPTلائسنس جاری کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تاخیری حربوں کی ایک اور مثال ملتان سے مسقط جانے والی فلائٹNL678/679 کا آغاز ہے جس کے بارے میں توقع تھی کہ یہ پرواز 23اپریل 2017کو روانہ ہوگی لیکن نامعلوم وجوہات کے باعث اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

سول ایوی ایشن کو اس روٹ کی منظوری کیلئے 5اپریل2017کو خط بھیجا گیا تھا لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر ہی اس منظوری کو التواء میں رکھا گیا۔اتھارٹی کے اس ایکشن کے نتیجے میں ملتان اور مسقط ایئر پورٹ پر بدنظمی کی صورتحال پیدا ہوگئی جہاں 300سے زائد مسافر پھنسے ہوئے تھے۔اسی قسم کی رکاوٹیں شاہین ایئر کے لیے مانچسٹراور کوالالمپورکے روٹس کی منظوری میں بھی پیدا کی گئیں تھیں۔مانچسٹر کیلئے پروازوں کا آغاز اس بنا پر مسترد کر دیا گیا کہ شاہین ایئر نے اس کے لیے آزمائشی پروا ز نہیں کی تھی جبکہ شاہین ایئر کومسقط کی پرواز سے صرف ایک دن قبل آزمائشی پرواز کرنے کیلئے کہا گیا جو سراسر زیادتی ہے اور شاہین ایئر وہ واحد مقامی ایئر لائن ہے جسے 26سالوں کے دوران آزمائشی پرواز کرنے کیلئے کہا گیا ۔

شاہین ایئر کے ایئر کرافٹس کو بھی منظوری سے پہلے عموماً15سے30دن کے لیے معائنہ کیلئے رکھا جاتا ہے جس سے نہ صرف ایئر لائن کو خسارہ اٹھانا پڑتا ہے بلکہ پارکنگ فیس اور دیگر فیس کی صورت میں اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔مزید برآں شاہین ایئر انٹرنیشنل کے ایئرکرافٹس کو ایئر برجز تک بھی رسائی نہیں دی جاتی ہے جو خاص طور پر بزرگ اورجسمانی طور پر معذورمسافروں کیلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ بیان کے مطابق ایئر لائن کے ذمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے واجبات قابل اداہیں اگرچہ یہ دنیا بھر میں ایک عام مشق ہے۔

سول ایوی ایشن کے پیمنٹ پلان اور خط کے مطابق شاہین ایئر اب تک تمام واجبات ادا کرچکا ہے جب کہ پیمنٹ پلان میں نرمی کی درخواست مانچسٹر اور کوالا لمپور آپریشنز کی معطلی کے باعث کی گئی تھی۔دوسری جانب قومی ایئر لائن پر اربوں روپے کے واجبات ہیں تاہم اس پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا جس سے سول ایوی ایشن کے معاملات میں تعصب صاف ظاہر ہوتا ہے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہوا ہے جس سے ایئر لان کی مالی کارکردگی میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے اور کسٹمرز کے درمیان ایئرلائن کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔شاہین ایئر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کا مطالبہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…