پاناماکافیصلہ ، حکومت نے عوام سے 32ارب روپے کس مدمیں خاموشی سے نچوڑنےکافیصلہ کیوں کرلیا؟ہوش رباانکشاف

20  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کی طرف سے پانامالیکس کے کیس کافیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے حق میں آنے کے بعد حکومت نے لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں 32ارب روپے عام صارفین سے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت نا اہلی کے باعث ملک میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے تسلیم کیا ہے کہ بلوں کی ریکوری

88فیصد سے زیادہ نہیں ہے جبکہ لائن لاسز 19فیصد ہے۔ لیکن حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار اکثر اوقات کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ ملک میں ڈسکوز کی ریکوری97فیصد تک بتائی جاتی ہے اور لائن لاسز ریکارڈ سطح 13فیصد سے بھی کم بتائے جاتے ہیں جو کہ غلط ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فرنس آئل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچی تھیں۔ جس سے فی یونٹ بجلی کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے صارفین کو تقریباً 90ارب روپے کا فائدہ ہونا تھا۔ لیکن حکومت نے صارفین کو سستی بجلی فرہام نہ کی اور صرف چند پیسے فی یونٹ بجلی میں کمی لائی گئی۔ بجلی چوری کے حوالہ سے وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کافی اجلاس ہو چکے ہیں جس میں بجلی چوری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ بجلی چوری میں زیادہ تر واپڈا حکام ہی ملوث ہوتے ہ یں جو ماہانہ لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں جبکہ ہر ڈسکو میں لٹیرو ں کی بھرمار ہے جو کہ فی چند سو روپے میں مل رہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔ ملک میں اس وقت18گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ماہ اپریل میں تاریخ کی سب سے بڑی لوڈ شیڈنگ خواجہ آصف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں یہ اعتراف کیا کہ موجودہ بجلی بحران حکومت کی نا اہلی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا 2017-18ء میں82ارب روپے بجلی چوری کی مد میں ایسے صارفین سے وصول کرنا جو کہ اپنے ماہانہ بل باقاعدگی سے جمع کرواتے ہیں زیادتی ہے کیونکہ جبلی چوری پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے سندھ کے ان علاقوں میں جہاں ریکوری70فیصد سے کم ہے پورے فیڈر ہی بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پر موجود ایسے100میں سے69صارفین جو انے بل باقاعدگی سے جمع کرواتے ہیں شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور یہ ان صارفین کے ساتھ زیادتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کئی دہائیوں کا سلسلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے ایک طویل جدودجہ اور مضبوط قانون سازی کی ضرورت ہے لیکن موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں بلند بانگ دعوے تو کئے ہیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ بھی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…