پاکستان کا وہ واحد ادارہ جس کا منافع گزشتہ تین برسوں میں دس گنا سے بھی زیادہ ہوگیا،حیرت انگیزانکشاف

17  اپریل‬‮  2017

لاہور(این این آئی) پاکستان ریلویز کے ذیلی ادارے ریل کاپ کے منافع میں تین برسوں میں دس گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا، کمپنی کا 2012-13میں منافع 2کروڑ 34لاکھ تھا جو 2015-16میں 27کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ یہ اعدادوشمار ریل کاپ کے 98ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں پیش کئے گئے جو ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن پاکستان ریلویزمسزپروین آغا نے کی۔اجلاس میں ریل

کاپ کے سابقہ تین سالہ کارکردگی اور تقریبا ساڑھے 3ارب مالیت کے مختلف پراجیکٹس جوکہ مختلف شہروں میں جاری ہیں پر بھی غور کیا گیا ۔ بورڈ نے کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریل کاپ انتظامیہ کو جاری پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بورڈ نے ایک نئے ممبر کی نامزدگی کی بھی منظوری دی ۔ایم ڈ ی ریل کاپ عامر نثار چوہدری نے بورڈ کو بتایا کی موجودہ مالی سال میں کمپنی پہلے سے کہیں زیادہ منافع حاصل کرے گی جس پر بورڈ نے موجودہ ایم ڈی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایم ڈی ریل کاپ عامرنثار چوہدری ، علی عارف،قاضی ہمایوں فرید، سکندر حیات خٹک کمپنی کے سیکرٹری انعام اللہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہوررا محمد اقبال نے شرکت کی۔ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کوپیش کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایم ڈی ریل کاپ عامرنثار چوہدری ، علی عارف،قاضی ہمایوں فرید، سکندر حیات خٹک کمپنی کے سیکرٹری انعام اللہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہوررا محمد اقبال نے شرکت کی۔ریلوے کے ذیلی ادارے ریل کاپ کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کوپیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…