ملک بھر میں مہنگائی بڑھ گئی،سب سے زیادہ اضافہ کس شہر میں ہوا؟حیرت انگیزانکشاف

19  مارچ‬‮  2017

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ سب زیادہ مہنگائی گوادر جبکہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصداضافہ ہوا۔

فروری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق فرورری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا جب کہ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافہ سب سے کم دیکھنے میں آیا۔اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی زیادہ پریشان کن رہی اور اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 35ہزار آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک بڑھیجبکہ مہنگے ترین شہروں میں گوادر، میانوالی، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور، راوالپنڈی اور لاڑکانہ ثابت ہوئے جب کہ اس برعکس بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں مہنگائی میں نسبتاً کم اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ فروری میں ہاس رینٹ میں اضافے کی شرح 6.62 فیصد رہی جب کہ کپڑے، جوتے،گھریلواستعمال کے آلات کی قیمتوں میں کمی آئی اور ملک میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ دیکھاگیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…