افغانستان کیلئے چینی امداد کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی

20  فروری‬‮  2017

کابل (آئی این پی) افغانستان کے وزیر مملکت برائے تحفظ قدرتی آفات ویس احمد برمک نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے آفت زدہ افراد کی مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں ، میں اپنی حکومت اور افغانستان کی عوام کی طرف سے میں چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار افغانستان کے وزیر مملکت نے خصوصی تقریب میں کیا جو قابل کے ہوائی اڈے پر منعقد کی گئی تھی اورجس میں چینی امداد کی کھیپ افغانستان کے حوالے کی گئی ، چین کی طرف سے بھیجے گئے 20

 

لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے امدادی سامان میں ٹینٹ ، اوورکوٹ اور بستر شامل ہیں ،یہ سامان چینی سفیر یاؤ جنگ نے کابل کے ہوائی اڈے پر ایک خصوصی تقریب میں افغان حکومت کے حوالے کیا ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے افغانستان کے وزیر مملکت برمک نے کہا کہ چین نے ہمیشہ آفت زردہ عوام کی بروقت امداد کی ہے ، اس میں 2015ء ،2016ء اور اب 2017 ء میں امداد دی ہے ، اس وقت ہم نے بیس لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا سامان وصول کیا ہے جبکہ اس کی دوسری کھیپ 25فروری کو افغانستان پہنچے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان واپس آنیوالے شہریوں کیلئے کم قیمت گھروں کی تعمیر میں بھی مدد دے گا جبکہ وہ آفت زدہ افراد کے گھروں کی تعمیر نو کیلئے بھی امداد دے گا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں چینی سفیر نے کہا کہ اس امداد کا مقصد متاثرہ افراد کی بحالی اور افغان عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے ، ہمیں توقع ہے کہ اس سے متاثرین کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی ۔یاد رہے کہ افغانستان میں شدید سردی اور برفباری کے باعث 170مرد ، عورتیں اور بچے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں گھر وں کو مکمل یا جزوی طورپر نقصان پہنچا تھا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…