تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نئی ہدایات جاری

19  فروری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے تمام کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کالعدم تنظیموں اور ایسی تنظیموں سے روابط رکھنے والے افراد کو بینکنگ سروس فراہم نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی گائیڈ لائنز اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کمرشل بینکوں اور

مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بڑی ٹرانزیکشنز کی صورت میں اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ ایسے ادارے کے مالکان، ڈائریکٹرز، ٹرسٹی اور ارکان کا کسی بھی کالعدم تنظیم یا فرد سے کسی قسم کا تعلق نہ ہو۔نئے اکاؤنٹس کھولتے وقت صارف کی مکمل چھان بین کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اکاؤنٹ کھلوانے والے فرد کا کسی بھی کالعدم یا مشکوک تنظیم سے کوئی تعلق یا روابط نہ ہوں۔تمام بینکس، مالیاتی ادارے اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی دیگر کمپنیاں باہم رابطے میں رہیں اور کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشنز کی صورت میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کوفوری رپورٹ کی جائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…