صبح صبح بری خبر آگئی

19  فروری‬‮  2017

کراچی(آن لائن)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی سے دوچار رہی ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی سے انڈیکس 49900پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر49300پوائنٹس کی کم سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں83ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمائے کاحجم98کھرب سے گھٹ کر97کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔گزشتہ ہفتے مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کاآغازتیزی کے ساتھ ہوااورصرف 2کاروباری دنوںمیںانڈیکس 414.70پوائنٹس بڑھ گئے

 

جبکہ تین روزہ مندی کے سبب انڈیکس964.60پوائنٹس گھٹ گیا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق 50ہزار پوائنٹس کی سطح کے قریب اسٹاک مارکیٹ تکنیکی کریکشن کا شکار ہے حصص کی قیمت بڑھنے پر مقامی سرمایہ کار منافع کی خاطر فروخت کا ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں جانے کے بعد منفی زون میں واپس آجا تی ہے۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فی الوقت کوئی ٹریگر موجود نہیں،پانامہ کیس کی سماعت سے بھی انویسٹرز تذبذب کا شکار ہے یہ صورتحال سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کار سے روک رہی ہے ۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث تیزی آنے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس50300پوانٹس کی بلندترین سطح پردیکھاگیاتھاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس49ہزارپوائنٹس کی کم سطح پربھی آگیاتھا۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس49900،49800،49700،49600،49500اور49400ا پوائنٹس کی 6بالائی حدکھوبیٹھا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں549.37پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 49925.08پوائنٹس کی کم ہوکر49375.71پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس میں255.6پوائنٹس کی کمی سے26695.57پوائنٹس اورکے ایس ای آل

 

شیئرزانڈیکس33732.39پوائنٹس سے گھٹ کر33484.56پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری اتارچڑھائوکے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں83ارب57کروڑ53لاکھ4ہزار767روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم98کھرب81ارب65کروڑ72لاکھ90ہزار200روپے سے کم ہوکر97کھرب98ارب8کروڑ19لاکھ85ہزار433روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے

 

زیادہ41کروڑ75لاکھ25ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین26کروڑ32لاکھ60ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر2087کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے897کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،1118میںکمی اور72کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ

 

 

سے دوست اسٹیل لمیٹڈ،عائشہ اسٹیل مل،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پاورسیمنٹ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،سوئی نادرن گیس کمپنی،میڈیاٹائمز لمیٹڈ،دیوان سیمنٹ،انٹراسٹیل لمیٹڈ،بینک آف پنجاب اورپاک الیکٹرون سرفہرست رہے۔

 

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…