جہازوں سے لے کر دنیا کی ہر چیز بنانے والا ملک چین آج تک یہ عام استعمال کی ایک چیز نہ بنا سکا؟

15  جنوری‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو کہ طیارے بنانے، سیٹلائیٹس خلاءمیں چھوڑنے اور بہترین برقی مصنوعات بنانے والے ملک چین آج تک اپنا بال پوائنٹ پین بنانے میں ناکام رہا تھا اور آخرکار اب اس میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔جی ہاں چین بال پوائنٹ پین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے مگر وہ آج تک قلم کی نب بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا اور اسے یہ چیز درآمد کرنا پڑتی تھی۔

تائی یوآن آئرن اینڈ اسٹیل نامی چینی کمپنی نے اب اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کی لگاتار کوشش کے بعد آخرکار وہ قلم کی نب تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔کمپنی کے مطابق بال پوائٹ کی نب کی تیاری کے لیے اعلیٰ درجے کا اسٹین لیس اسٹیل اور بہترین آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔برسوں سے چین جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے اسٹین لیس اسٹیل اور دیگر آلات کو درآمد کررہا ہے۔چین کی سب سے بڑی بال پوائنٹ پین بنانے والی کمپنی بیفا گروپ کے مطابق انہوں نے تائی یوآن سے قلم کی نب کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو سال میں درآمدی اسٹیل کی ضرورت ختم ہوکر رہ جائے گی۔یہ وہ مسئلہ ہے جو برسوں سے چین کے لیے گلے میں ہڈی بنا ہوا تھا اور چینی وزیراعظم نے تو کہا تھا کہ اس سے چینی کمپنیوں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے۔چین نے اس حوالے سے 2011 میں ملکی سطح پر ایک تحریک بھی چلائی تھی اور اب آخرکار وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا پین سو فیصد میڈ ان چائنا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…