پاکستانی ایئرپورٹس،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

1  جنوری‬‮  2017

لاہور( این این آئی)پاکستان ہوائی اڈوں کے قریب تعمیرات اور آبادی کے قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہے جبکہ پاکستان میں دس برسوں میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ریکارڈ 70واقعات ہوئے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق طیارے کی ونڈ سکرین سے پرندہ ٹکرانے کی صورت میں دس لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے ۔ انجن کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ایک ارب روپے تک کا نقصان برداشت کرنا پر سکتا ہے ۔کسی بھی بڑے طیارے کے صرف ایک بلیڈ پر 8لاکھ روپے تک خرچ آتا ہے جبکہ بڑے طیارے کا آپریشن معطل ہونے سے پچاس لاکھ روپے تک کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہوائی اڈوں کے قریب تعمیرات اور آبادی کے قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔لاہور ائیر پورٹ کی 13کلو میٹر حدود کے اندر پرندوں کو بھگانے کی ذمہ داری سول ایوی ایشن کے ذمہ ہوتی ہے ۔لاہور ائیر پورٹ پر اس غرض سے 22شوٹرز بھی رکھے گئے ہیں تاہم ائیر پورٹ کے انتہائی قریب آبادی اور کھانے پینے کی دکانیں ہونے کا باعث پرندے آنے سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…