پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب ماہانہ تبدیل نہیں ہوں گی،حکومت نے حیرت انگیز فیصلے کا اعلان کردیا

31  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ 15 روز بعد ہو گا ٗ قیمتیں برقرار رکھنے کی مد میں حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ برداشت کریگی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اسحاق ڈارنے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15جنوری تک برقرار رہیں گی ٗجائزہ لیں گے کہ قیمتوں کا تعین15 روز بعد یا ماہانہ بنیاد پر ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی مدت کاازسرنوجائزہ لیں گے تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں جنوری میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ قیمتیں برقرار رکھنے کی مد میں حکومت 4 ارب روپے کا بوجھ برداشت کریگی۔یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری کو بھی منظور نہیں کیا گیا۔ سمری میں مٹی کا تیل 6 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے، لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے اور پٹرول 31 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…